نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ افغانستان کی ناراضگی یاخوشی کیلئےنہیں اپنےمفاد میں لوگوں کوواپس بھیج رہے،دنیاکےافغانستان میں موجودرہنےکے باوجود دہشتگرد گروپ کنٹرول نہ ہوسکے،کل تک جوملیشیاان سےلڑرہی تھی آج حکومت میں آگئی۔
ایوان صنعت و تجارت پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ 17لاکھ مہاجرین نےیہاں سکونت اختیار کی ہے،غیرقانونی مقیم افرادکوواپس بھیجیں گے،یہ ایک دوہفتےکاکام نہیں،صوبوں کےاپنےچیلنجزہیں وفاق غیرقانونی مقیم افرادکامعاملہ دیکھ رہاہے جبکہ باقی صوبےبھی معاملے کو دیکھ رہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسی پالیسی لائیں گےجس سےکسی ایک صوبےپرمعاشی بوجھ نہ پڑے،اس بنیادپرافغانستان سےترک تعلق کی طرف نہیں جارہے افغانستان کےساتھ ویزہ،پاسپورٹ طریقےکانظام چاہتےہیں،پاکستان کی ریاست اورافغانستان کو بھی اس کافائدہ ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان کےاپنےمسائل ہیں ہم بھی سمجھتےہیں،افغانستان میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اربوں ڈالرخرچ ہوئے،دنیاافغانستان میں موجودرہی،اس کے باوجوددہشتگردگروپ کنٹرول نہ ہوسکے،کل تک جوملیشیاان سےلڑرہی تھی آج وہ حکومت میں آگئی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کوکسی دشمنی اوربدلہ لینےکی وجہ سےنہیں بھیج رہے،افغانستان کوناراض یاخوش کرنےکیلئےنہیں اپنےلوگوں کوواپس نہیں بھیج رہے،اپنےمفادمیں جونظرآئےگاوہ کرکےرہیں گے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ڈالرکی قیمت کم ہونےسے4ہزارارب روپےکاقرضہ کم ہوچکا،240 سے160روپےفی کلوتک چینی کی قیمت آگئی ہے،گھی سستاہوادیگرچیزوں کی قیمتوں میں بھی کم ہوئی،عوام کوریلیف مل رہاہےلیکن اس کاذکرکم ہورہاہے۔
ایک سوال کے جواب میں نگران وزیر اعظم نے کہا کہ نوازشریف سےمتعلق سوال عدالت سے پوچھناچاہیے،نوازشریف عدالتی فیصلے کےتحت گئے ہیں،قوانین جوکہیں گےہم وہ کریں گے۔
دریں اثنا نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی اور نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن سہولت اور تعاون یقینی بنائے گی۔
قبل ازیں انوار الحق کاکڑ نے پشاور میں سابق صدر غلام اسحاق خان اوروزیراعظم فرنٹیئر کانسٹیبلری کے شہید کمانڈنٹ صفوت غیورکی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
اس موقع پر فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دستے نے شہید صفوت غیور کو سلامی بھی پیش کی ۔ وزیراعظم نے شہید صفوت غیور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک و قوم کے لئے ان کی خدمات کو سراہا ۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ شہید صفوت غیور نے ایک عظیم مقصد کے لئے اپنی جان کانذرانہ پیش کیا، ہم ملک کی حفاظت کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے مقروض ہیں جنہوں نے اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں اپنی جانیں قربان کیں ۔