ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کا اینٹی اسمگلنگ کریک ڈاون جاری ہے۔
اسمگلنگ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے لئے بڑا خطرہ ہے،عوام کی سلامتی اور مستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اکتوبر کےدوران ملک بھر سے 26680 سگریٹ کے سٹاکس،0.138 ملین لیٹر ایرانی تیل اور 456کپڑے کے تھان برآمد ہوئے،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی سے 10980،پشاور سے 15500اور کوئٹہ سے 200 سگریٹ کے سٹاکس ضبط کیے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نےکراچی سے372اور کوئٹہ سے 84کپڑے کے تھان ضبط کیے ، ملتان سے 0.001، کراچی سے0.009 اورکوئٹہ سے 0.128ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا۔
یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 13,088.75میٹرک ٹن کھاد،8 3613.1میٹرک ٹن آٹا،35128.9 میٹرک ٹن چینی، 4,372,675 سگریٹ کے سٹاکس، 154,560کپڑے کے تھان اور 17.257ملین لیٹر ایرانی تیل برآمدکیا جاچکا ہے۔
قانون نافذکرنےوالے ادارے ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔