پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق دروزبا ہفتم جاری ہے۔ مشق کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کے درمیان پیشہ ورانہ مہارت کو بہتر بنانا اور تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں تیرہ اکتوبر کو شروع ہونے والی مشترکہ فوجی مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔ مشقوں میں پاک فوج کے لائٹ کمانڈو دستے اور روسی فوجی دستے شریک ہیں ۔
نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے کمانڈنٹ نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مشقوں میں شریک دستے ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔