کرغزستان کے وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔
کرغزستان کے وزیراعظم زاپاروف اکیل بیک کا طیارہ نورخان ایئربیس پر اترا، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کرغزستان کے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
ایس سی او کے اجلاس میں رکن ممالک کے رہنما ہاہمی تعاون کو مزید بڑھانے اور تنظیم کے بجٹ کی منظوری کے لیے اہم تنظیمی فیصلے کریں گے۔
پاکستان کی میزبانی میں دو روزہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس آج شروع ہوگی۔ چینی وزیراعظم لی چیانگ اسلام آباد پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ کے مطابق مہمانوں کی اکثریت آج پہنچے گی۔ بھارت کی نمائندگی وزیرخارجہ جے شنکر کریں گے۔ روس سمیت دیگر رکن ممالک کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔
ایس سی او کی وزارتی سطح کی مشاورت آج ہوگی جبکہ سربراہی اجلاس کل ہوگا۔ جس کی صدارت وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔ مہمانوں کو وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا جائے گا۔