پنجاب حکومت نے گرین ٹریکٹر اسکیم میں تبدیلی کردی۔ 20 ہزار کی بجائے 9 ہزار 500 کسانوں کو گرین ٹریکٹر دیے جائیں گے۔ سبسڈی کی رقم بھی 15 لاکھ سے کم کر کے 10 لاکھ روپے کر دی گئی۔
پنجاب حکومت نے گرین ٹریکٹر اسکیم میں تبدیلی کی منظوری دے کر گرین ٹریکٹراسکیم کا دائرہ کار محدود کردیاگیا ۔ دستاویزات کے مطابق اب 20 ہزار کے بجائے صرف 9 ہزار 500 کسانوں کو ٹریکٹر دیے جائیں گے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے گرین ٹریکٹر پر دی جانیوالی سبسڈی کو بھی 15 لاکھ سے کم کر کے 10 لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔ منصوبے میں ترامیم کے منظوری پر اب دو کی بجائے ایک سال میں ہی تمام ٹریکٹرز کی فراہمی کسانوں کو یقینی بنائی جائے گی ۔ گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت ایک سے پچاس ایکڑ تک اراضی مالکان کو ٹریکٹرز کی فراہمی کی جائیگی۔