پی ٹی آئی خیبر پختونخوا 15 اکتوبر کے احتجاج کو مؤخر کرنے کے حق میں ہے۔ ضلعی تنظیموں نے احتجاج مؤخر کرنے کے لئے صوبائی قیادت کو آگاہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا 15 اکتوبر کے احتجاج کو مؤخر کرنے کے حق میں ہے، صوبائی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ مسلسل احتجاج سے پارٹی ورکر تھک چکا ہے، آرام کا موقع دیا جائے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ضلعی تنظیموں نے 15 اکتوبر کے احتجاج مؤخر کرنے کےلئے صوبائی قیادت کوآگاہ کردیا، وزیراعلی پارٹی کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کے بعد مرکزی قیادت کو آج آگاہ کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر، اسد قیصر سمیت اہم رہنما15اکتوبر کے احتجاج کو مؤخر کرنے کے حق میں ہیں، پی ٹی آئی کےپی ورکرز کی شکایت ہے پنجاب کی قیادت اور ورکرز احتجاج میں نظر نہیں آتی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مولا نافضل الرحمان نے بھی پی ٹی آئی قیادت سے احتجاج مؤخر کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا۔