تبادلہ مارکیٹ میں کاروبارہ ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی جارہی ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 4 روپے کی کمی دیکھی گئی۔ جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 60 پیسے پر آ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوارن آئی ایم ایف سے قسط وصولی اور ترسیلات زر میں اضافے سے اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے خریداری کے باعث بھی ڈالر کی قدر زیادہ نہ گرسکی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں25 پیسے کی کمی ہوئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280روپے59 پیسے پر بند دہوا۔
اوپن مارکیٹ کے برعکس کاروباری ہفتے کے اختتام پر کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری رہا اور انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں12 پیسے اضافہ ہوا۔ بروز جمعہ انٹربینک میں ڈالر277روپے 64 پیسے پر بند ہوا۔