کراچی میں آئندہ 5 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ۔
کراچی انتظامیہ کی جانب سے صوبائی دارالحکومت میں اچانک آئندہ 5 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور 13 سے 17 اکتوبر تک شہر میں جلسے جلوس پر پابندی ہوگی۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ امن وامان کی صورتحال یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔