ایپل کا حال ہی میں لانچ کیا گیا آئی فون 16 پلس جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے جو کہ شاندار کارکردگی اور جدید خصوصیات کے ساتھ آتا ہے اب پاکستانیوں کیلئے قسطوں پر بھی دستیاب ہے ۔
آئی فون 16 پلس میں کیمرہ کنٹرول کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس سے یادگار لمحات کو کیپچر کرنا مزید آسان ہو گیا ہے۔ اس میں 48 میگا پکسل فیوژن کیمرہ سسٹم شامل ہے جس میں طاقتور اپ گریڈز کیے گئے ہیں اور ایکشن بٹن کی مدد سے فوری رسائی کے لیے مختلف فیچرز کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آئی فون 16 پلس میں iOS 18 چپ موجود ہے جو صارفین کے ذاتی سیاق و سباق کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے لیے سب سے زیادہ مددگار اور متعلقہ انٹیلیجنس فراہم کرتی ہے۔ یہ نہ صرف تیز ترین کارکردگی فراہم کرتی ہے ، جس سے ملٹی ٹاسکنگ اور دیگر مشکل ایپلیکیشنز کو ہموار طریقے سے چلانا ممکن ہوتا ہے۔
آئی فون 16 پلس ایپل انٹیلیجنس آپ کو لکھنے، اظہار خیال کرنے اور اپنے کاموں کو بآسانی مکمل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ، اس میں بہترین پرائیویسی پروٹیکشنز شامل ہیں، تاکہ آپ کا ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ رہے، حتیٰ کہ ایپل بھی اس تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا۔
انسٹالمنٹ پلان
آئی فون 16 پلس کی قیمت پاکستان میں (اکتوبر 2024) مختلف سٹوریج کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہے۔ بینک الفلاح کی ویب سائٹ کے مطابق، 128 جی بی اسٹوریج والا آئی فون 16 پلس 4,34,699 روپے میں دستیاب ہے جبکہ 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 4,75,519 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
بینک الفلاح آئی فون 16 پلس کے مختلف ماڈلز کے لیے تین اور چھ ماہ کی مدت کے اقساطی منصوبے بھی فراہم کر رہا ہے جس میں کوئی سود شامل نہیں۔
تین ماہ کے منصوبے کے تحت آئی فون 16 پلس 128 جی بی کے لیے ماہانہ قسط 1,44,900 روپے ہوگی جبکہ چھ ماہ کے منصوبے میں یہ قسط 72,450 روپے ہوگی۔
اسی طرح، آئی فون 16 پلس 256 جی بی کے لیے تین ماہ کے منصوبے میں ماہانہ قسط 1,58,506 روپے اور چھ ماہ کے منصوبے میں 79,253 روپے ہوگی۔
تمام فونز جو بینک الفلاح کی جانب سے پیش کیے جا رہے ہیں، پی ٹی اے سے منظور شدہ ہیں۔