صدر مملکت آصف علی زرداری اس وقت دورہ ترکیہ پر ہیں جہاں ان کی پارلیمنٹ کے سپیکر سے ملاقات ہوئی جس دوران صدر پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان ریل روابط بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تجارتی اوراقتصادی تعاون، عوامی رابطوں کو فروغ دینا ہوگا، ترکیہ پاکستان اور مسلم دنیا کا عظیم اور مخلص دوست ہے، ترکیہ مسلم امہ کو درپیش مسائل پراصولی موقف اختیارکرتا اورآوازاٹھاتا آیا ہے۔
صدر پاکستان نے دونوں ممالک کومزید قریب لانے کیلئے وفود کے تبادلوں پر زور دیا جبکہ فلسطین اور لبنان کی سنگین انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔
ملاقات میں دونوں رہنماوں نے امت مسلمہ کودرپیش چیلنجزسےنمٹنےکیلئےسنجیدہ کوششوں کی ضرورت پرزور دیا ، آصف زرداری نے کہا کہ ترکیہ ایک اقتصادی طاقت بننے کے راستے پر گامزن ہے۔ صدرمملکت نے ترکیہ کی کامیابی اورخوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔