شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں 8 روز کیلئےدفعہ 144 نافذ کردی ۔
راولپنڈی میں ہرقسم کےسیاسی اجتماعات،دھرنے ،احتجاج اورایسی تمام سرگرمیوں پرپابندی عائد ہوگی
راولپنڈی کی حدود میں ڈبل سواری اور ہوائی فائرنگ،کبوتر بازی، ڈرون اڑانے اور لیزر لائیٹس کے استعمال پر پابندی عائدپابندی ہوگی۔دفعہ 144 کا نفاذ 10 سے 17 اکتوبر تک کیا گیا ہے
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کےمطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا،فیصلہ امن و امان کے قیام اور انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کےنمائندگان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے،
دفعہ 144شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے باعث لگائی گئی۔،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔