خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے دو الگ الگ آپریشنز کے دوران 4 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق بنوں کےعلاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا جس کے دوران شدید جھڑپ میں دو خوارج مارے گئے۔
شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں بھی سیکیورٹی فورسز اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران دو خوارج ہلاک ہوئے ۔
ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں ، شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جبکہ سیکیورٹی فورسزملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔