دفترخارجہ نے غیرملکی سفارتکاروں کونقل و حرکت محدود رکھنے کا مشورہ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے باعث راستوں کی بندش کے پیش نظر سفارتکاروں کونقل و حرکت محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے غیرملکی سفارت کاروں کو خطوط ارسال کردیئے گئے۔
دفترخارجہ کے مطابق اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو ایس سی او اجلاس ہوگا، حکومت نےاجلاس کے شرکا کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات کررکھے ہیں، کانفرنس کے دوران متعدد شاہراہیں عام ٹریفک کے لئے بند ہوں گی۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی پریشانی سے بچنے کیلئے سفارت کار اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں۔ سفارت کار ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو تک محدود اور ٹریفک پلان پر عمل کریں۔