اسرائیل کی وزیراطلاعات گالیت ڈسٹل نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گالیت ڈسٹل نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا حزب اللّٰہ کو اسمارٹ قرار دینے کا بیان شرمناک ہے۔
سابق امریکی صدر ٹرمپ کے بیان نے اسرائیلیوں کے عزم کو نقصان پہنچا۔دوسری جانب افرا تفری اور حماس سے نمٹنے میں تاحال ناکامی پر اسرائیلی میڈیا اپنی ہی حکومت پر تنقید کر رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی صدرکو بھی معلوم نہیں کہ حماس اور غزہ سےمتعلق پلان ہے کیا؟
دوسری جانب اسرائیل کی غزہ پر بمباری سے1400 کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
اسرائیلی فوج کی بمباری سے ڈھائی ہزار سے زیادہ مکانات تباہ جبکہ 30 ہزار کو جزوی نقصان پہنچا ہے، بے گھر فلسطینیوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔