اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا ہاؤس کو سیل کرنے کے معاملے میں ڈائریکٹر بلڈنگ اینڈ کنٹرول سی ڈی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
بدھ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے خیبرپختونخوا حکومت کی کے پی ہاؤس سیل کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
کے پی حکومت کی جانب سے وکیل خرم لطیف کھوسہ عدالت عالیہ میں پیش ہوئے۔
خرم لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد میں کے پی ہاؤس کو نوٹس دیے بغیر سیل کر دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ یہ پراپرٹی آپ کو تینتیس سال کی لیز پر دی گئی جو قابل توسیع ہے، میں اس پر آرڈر پاس کروں گا۔
بعدازاں، عدالت نے ڈائریکٹر بلڈنگ اینڈ کنٹرول سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔