امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کو انتہائی اسمارٹ جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع کو احمق قرار دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی وزیر دفاع کے بظاہر اوسان خطا تھے اور وہ کہہ رہے تھےکہ انہیں امید ہےکہ حزب اللّٰہ شمال سے حملہ نہیں کرے گی مگر اسی سمت سے اسرائیل پر حملہ ہوا۔
ٹرمپ نے کہا کہ جو اسرائیل میں ہوا وہ پہلے کسی نے دیکھا تک نہ تھا۔سابق صدر نے الزام لگایا کہ حماس کے ان حملوں کے پیچھے ممکنہ طور پر ایران ہے۔
ٹرمپ نے ساتھ ہی اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پرطنز کیا کہ وہ یہ بات کبھی نہیں بھلا پائیں گےکہ نیتن یاہو نے ایرانی کمانڈرمیجر جنرل قاسم سلیمانی کو سن دو ہزار بیس میں نشانہ بنانے کے معاملے پر انہیں مایوس کیا تھا۔