سپریم کورٹ کے مونال ریسٹورنٹ گرانےکےفیصلےکےباوجود اسٹے دینے پر ہائیکورٹ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سینئر سول جج کو معطل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر سول جج جج انعام اللہ کی معطلی کے احکامات جاری کیے ، عدالت نے سینئر سول جج انعام اللہ کو او سی ڈی بناتے ہوئے فوری ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر سول جج کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دے دیا ، سینئر سول جج انعام اللہ کے انکوائری افسر سیشن جج کامران بشارت مفتی ہوں گے ۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے آج سینئر جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ طلب کیا ۔
یاد رہے کہ سینئر سول جج کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات پر حکم امتناعی جاری کرنے پر چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ کمال ہے سول جج سپریم کورٹ کے حکم پرعملدرآمد روک رہے ہیں، اس قسم کے ججز کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، سول جج کو کیسے معلوم ہوا کہ درخواستگزار درجہ اول کا ٹھیکیدار ہے؟ جج کو پہلے دیکھنا چاہئےکہ دعوے پر ریلیف بنتا بھی ہے یا نہیں ؟، ہم نے یکم اکتوبر کو رپورٹ طلب کی اور دو اکتوبر کو دعویٰ واپس ہوگیا ۔
قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے تحت ایگزیکٹو اورعدلیہ سپریم کورٹ کا حکم ماننے کے پابند ہیں ، بظاہر حکم امتناع عدالتی احکامات کی نفی کرنے کیلئے جاری کیا گیا ہے۔