کالعدم تنظیم پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم ) کے خلاف ریاست حرکت میں آگئی۔
کالعدم تنظیم پشتون تحفظ موومنٹ کی مدد کرنے کے سلسلے میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 52 افراد کے نام پاکستان کے اینٹی ٹیررزم ایکٹ 1997 کے سیکشن 11EE کے تحت شیڈول 4 میں شامل کر دیئے گئے ہیں۔
جنوبی وزیرستان
جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 16 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے جن میں منظور احمد پشتین، شاہ فیصل غازی ، جمال مالیار ، عالم زیب ، محمد سمیع عرف پشتین ، حیات خان ، امیر حمزہ ، اشتیاق محسود ، محمد بلال ، عبدلقہار، ڈاکٹر سید عالم ، سیف الرحمٰن ، مرتضٰی خان محسود، مصطفی چمٹو، محمد فاروق اور محمد سجاد شامل ہیں۔
لازمی پڑھیں۔ خیبر پختونخوا، سرکاری ملازمین پر پی ٹی ایم کے جلسوں میں جانے پر پابندی
صوابی
صوابی سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے جن میں خیر الامین، لیاقت علی یوسف زئی،عرفان مجنون، محمد علی اور محمد عثمان شامل ہیں۔
باجوڑ
باجوڑ سے تعلق رکھنے والے 6 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے جن میں سلمان خان ، ابوذر خان ، غیرت خان، آصف علی ، واجد علی اور حذیفہ شامل ہیں۔
خیبر
خیبر سے حسین احمد ، آفتاب شنواری ، سمیع اللہ، محب آفریدی ، محمد حنیف، جہانگیر خان، ملک نصیر احمد، خان ولی، عمران لالا، امجد شامل ہیں۔
مالاکنڈ
مالا کنڈ سے ظہیر جہان، ہدایت الرحمن ، تاج محمد غرزنگ ، مشتاق خان، سعید تجمل حسن اور کامران شامل ہیں۔
مہمند
مہمند سے شاکر ، مراد افغان، حبیب اللہ، سلیمان خان، قیصر خان ، سلمان خان، صفدر مہمند ، تفسیر مہمند اور زاہد صافی شامل ہیں۔