ایران کےسفیررضاامیری مقدم سےامیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملاقات کی، ملاقات میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فلسطین میں جارحیت روکنےکیلئےاتحادوقت کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد میں ایران کےسفیررضاامیری مقدم سےامیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں غزہ کی صورتحال،اتحادامت،پاک ایران گیس پائپ لائن اورباہمی دلچسپی کےامورپرگفتگو ہوئی۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ پروفیسر ابراہیم اور ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی بھی موجود تھے۔
ملاقات میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کریں تاکہ دونوں ممالک کےعوام کافائدہ ہو،اتحادکےلیےاپناکرداراداکرتےرہیں گے،غزہ پر تمام اسلامی ممالک پاکستان، ایران، سعودی عرب اور ترکی کو مشترکہ دوٹوک موقف لینا ہوگاامًیر جماعت اسلامی نے ایرانی سفیر کو فلسطین پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے دوریاستی حل کی بجائے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بات کی ہےمسئلہ فلسطین پر جماعت اسلامی کی سفارتی و سیاسی محاذ پر کاوشوں اور فلاحی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا گیا امیر جماعت نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تکمیل کو دونوں ممالک کی معیشت کی بہتری کی علامت قرار دیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا مزیدکہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بارڈر پر تجارت کی ضرورت ہے،اس سے نہ صرف بارڈر سمگلنگ کا قلع قمع اور دونوں ممالک کی معیشت مضبوط ہوگی۔ امیر جماعت نے ایران کے سپریم لیڈر کے خطبہ جمعہ جس میں مذہبی منافرتوں کو ختم کرنے اور اتحاد امت کی اپیل کی گئی کو بھی سراہا۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نےکہا کہ اے پی سی اعلامیہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امریکہ اورچند دیگرممالک اسرائیل کی کھلےعام سرپرستی کررہے ہیں، پاک ایران تعلقات میں مزید مضبوطی چاہتےہیں،ایرانی سفیر نے جماعت اسلامی کے مسئلہ فلسطین پر اصولی اور جاندار موقف کو سراہا ہےایک ملک میں مختلف خیالات ہوسکتے ہیں، اے پی سی اعلامیہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ایرانی سفیر کا ملاقات میں مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم اور جارحیت کو روکنے کے لیے مزاحمت جاری رہے گی، ہم اسرائیل کا مقابلہ کریں گے اور کسی میدان میں پیچھے نہیں ہٹیں گے، امت کو اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا چاہیےپاک ایران گیس منصوبہ ایران کی جانب سے مکمل ہے اور اس پر پاکستان کی حکومت کے اقدامات کا انتظار ہے۔
انہوں نے ای سی او معاہدہ کوقابل عمل بنانے، پاک ایران ترکیہ ریلو ے لائن کی بحالی اور دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیااس وقت یہ مسئلہ ساولین اہمیت کا حامل ہے، جماعت اسلامی کی کاوشیں قابل تحسین ہے ۔