پاکستان کے معروف رئیل اسٹیٹ ڈویلپر، پارک ویو سٹی نے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے "گرین پلِیج" کے نام سے ایک ماحول دوست مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد تیزی سے بڑھتی ہوئی شہری آبادی کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنا ہے۔
پاکستان کے ماحول کے تحفظ کے لیے تحریک کا حصہ بنیں: پٹیشن پر دستخط کریں۔
پارک ویو سٹی، اپنے پائیدار ترقی کے عزم کے تحت،3 ہزار ایکڑ ز پر جنگلات لگانے کا ہدف متعین کیا ہے ، جو ماحولیاتی توازن کو بحال کرنے اور پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ مہم عام کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے منصوبوں سے کہیں آگے بڑھ کر ، بڑے پیمانے پر شجرکاری کا ہدف رکھتی ہے، جس کا مقصد ملک کے ماحولیاتی منظرنامے کو بہتر بنانا ہے۔
اب تک، اس مہم کے تحت لاہور اور اسلام آباد میں 15 لاکھ سے زائد درخت لگائے جا چکے ہیں۔ یہ کامیابی مقامی کمیونٹی، حکومتی اداروں، اور ماحول دوست تنظیموں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، جو پارک ویو سٹی کے ساتھ مل کر اس وژن کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
اس موقع پر پارک ویو سٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ، جناب نعیم عباس وڑائچ نے کہا: "پارک ویو سٹی پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار صرف شہری ترقی کے ذریعے نہیں، بلکہ ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دے کر بھی ادا کر رہا ہے۔ ہم ملک کو دوبارہ سبزہ زار بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک صحت مند اور پائیدار مستقبل یقینی بنایا جا سکے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اپنے اسٹریٹجک پارٹنرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس مثبت اقدام کو آگے بڑھانے میں بھرپور تعاون کیا اور آنے والی نسلوں کے لیے دیرپا ماحولیاتی فوائد پیدا کرنے میں ہمارا ساتھ دیا۔"
اس مہم کی کامیابی کا سہرا کلیدی شراکت داروں کو جاتا ہے، جن میں پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی، بنیاد پاکستان، سیکنڈ کپ پاکستان، چائے خانہ، اوٹومن(Ottoman)، یو بی ایل، سما ٹی وی، ایف ایم 101، اور نیو یارکر پیزا شامل ہیں۔ اسی طرح طالب علم رضاکاروں کا بھی اہم کردار رہا ہے جنہوں نے مہم کو مزید وسعت دی، عوام کو متحرک کیا اور ملک بھر میں آگاہی بڑھانے میں مدد کی۔
اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق، پارک ویو سٹی مزید ماحول دوست اقدامات کا جائزہ لے رہا ہے۔ ان اقدامات میں شہری علاقوں میں سبز مقامات کی ترقی شامل ہے جو حیاتیاتی تنوع کو فروغ دیتے ہیں اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں اضافہ کرتے ہیں، جس سے پارک ویو سٹی کے پائیدار ترقی کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔
پارک ویو سٹی سب کو دعوت دیتا ہے کہ وہ اس تبدیلی کے سفر کا حصہ بنیں اور پاکستان کے ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے اس مثبت تبدیلی میں شریک ہوں۔
مزید معلومات اور گرین پلِیج میں شامل ہونے کے لیے، پارک ویو سٹی کی ویب سائٹ پر جائیں اور ان کی شجرکاری کی کوششوں کی حمایت کے لیے پٹیشن پر دستخط کریں۔
پاکستان کے ماحول کے تحفظ کے لیے تحریک کا حصہ بنیں: پٹیشن پر دستخط کریں۔