سپریم کورٹ نے بہنوں کو جائیداد میں حصہ دینے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بہنوں کو جائیداد میں حصہ دینے سے متعلق کیس کا فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ خواتین کی وراثتی جائیدادوں کوتحفظ ملناچاہیے، بدقسمتی سےخواتین کوشرعی وراثتی حق سےمحروم رکھا جاتا ہے،خواتین کو وراثتی جائیداد سے محروم رکھنے کیلئے کچھ وکلا سہولت فراہم کرتے ہیں،بے بنیاد مقدمہ بازی پر درخواست گزار کو 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، جرمانےکی رقم وراثتی جائیداد سے محروم رکھی گئی بہنوں کو ادا کئے جائیں۔