اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل گرفتار افغان شرپسندوں کے بیانات سامنے آگئے۔
افغان شرپسندوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چاہتی تھی سرکاری املاک کو نقصان پہنچائیں، پی ٹی آئی نے 2ہزار روپے کا لالچ دے کر دھرنے پربلایا،توڑپھوڑ کا کہا، پی ٹی آئی قیادت خود بھاگ گئی اور ہمیں یہاں پولیس نے پکڑلیا۔
افغان شرپسندوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے پیسوں کا لالچ دیا،اسلام آبادمیں توڑ پھوڑ کرنے کا کہا مگر انہوں نےابھی تک پیسےنہیں دیئے، حوالات میں ہم انکی وجہ سےبندہیں، انہوں نے پیسے دیئے نہ ہی مجھے دوبارہ نظر آئے ہیں، پی ٹی آئی قیادت کے بہکاوے میں آنے پرشرمندہ ہوں۔
واضح رہے کہ تین روز قبل میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے 120 افغان باشندے سمیت 564 افراد گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ کے پی کے 11 پولیس اہلکاربھی پکڑے گئے ہیں جن کے پاس سے ماسک، شیل اور ربربلٹس برآمد ہوئے، محسن نقوی نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ کے خلاف بھی سخت کارروائی کا عندیہ دیا۔