وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوششوں سے کئی برس سے سری لنکا میں قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ تمام اخراجات عبدالعلیم خان نے اپنی جیب سے ادا کیے۔ وطن واپسی پر شہریوں نے دل سے دعائیں دیں۔
پاکستان سے محبت اور بیرون ملک مشکلات میں گھرے ہم وطنوں کیلئے ہمدردی کا جذبہ، وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی مشترکہ کاوشوں سے سری لنکا کی جیلوں میں قید 56 پاکستانی خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔
اپنے شہریوں کی واپسی کیلئے سفر سمیت تمام اخراجات عبدالعلیم خان نے اپنی جیب سے کیے جبکہ محسن نقوی نے سری لنکن حکام سے رابطہ کرکے رہائی یقینی بنائی پاکستان پہنچنے والوں کی آنکھوں میں خوشی کے آںسو اور لبوں پر اپنے محسنوں کیلئے دعائیں۔
وطن واپس پہنچنے والوں کا کہنا تھا کہ علیم خان صاحب کا اور محسن نقوی صاحب کا شکریہ ادا کریں گے کہ ان کی بدولت آج ہم اس ملک میں واپس آ گئے ہیں۔ وطن لوٹنے والے یہ پاکستانی کئی برس سے مخلتف مقدمات کی وجہ سے سری لنکا کی جیلوں میں قید تھے۔