خیرپور میں ڈیڑھ ماہ قبل زہر خورانی سے جان بحق ہونے والے 13 افراد کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران حراست آٹے میں زہر ملانے کا اعتراف کرلیا۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ شادی سے انکار پرآٹے میں زہر ملایا۔ پولیس کی جانب سے کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کمشنر سکھر نے اموات کے وجوہات کیلیے میڈیکل بورڈ تشکیل دی تھی۔ میڈیکل رپورٹس میں زہر دینے کے انکشاف کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔
واضح رہے کہ 13 ستمبر کو خیرپور میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی گھر کے 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، مرنے والوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نشہ آور اشیا اور زہر دینے کا انکشاف ہوا ہے، نشہ آور اشیا اور زہریلی دوائی کی رپورٹ مثبت ہے۔