بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف خلاف مقدمہ تھانہ کوہسار میں مقدمہ دہشتگردی سمیت 16 دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ پیش کردیا گیا۔ عظمیٰ خان اورعلیمہ خان کو ڈیوٹی جج اظہرندیم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عمران خان کی بہنوں کا ایک روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا، ڈیوٹی جج نے ملزمان کو کل انسداد دہشت گردی عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی کی دیگر 9 خواتین کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ 102 کارکنوں کو بھی شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اسلام آباد کے ڈی چوک سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔