ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ اسٹارلنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ براڈبینڈ سروسزفراہمی کیلئے ابھی لائسنس جاری نہیں کیا گیا۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق غیرملکی سیٹلائٹ آپریٹرز کو سروسز فراہمی کیلئے پاکستان اسپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ کیساتھ رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے، پی ایس اے آربی رجسٹریشن کے بعد ہی متعلقہ ادارے سروسز کی فراہمی کے لائسنس جاری کرتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق اسٹارلنک کو بھی پی ایس اے آربی کے ساتھ رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنا ہوگا، اسٹارلنک کو تمام قواعدوضوابط پر پورااتر نے کی صورت میں لائسنس کا اجرا کیا جائے گا۔