سری لنکا میں کئی سال سے قید چھپن پاکستانیوں کو وطن واپس لانےکیلئے چارٹرڈ طیارہ روانہ کردیا گیا۔
سری لنکا میں کئی سال سے مختلف جرائم میں قید چھپن پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ان پاکستانیوں کو وطن میں اپنے پیاروں تک واپس لانے کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا تھا۔
قیدیوں کی واپسی کے تمام اخراجات برداشت کرنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ، مواصلات و نجکاری عبدالعلیم خان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ قیدیوں کو واپس لانے کیلئے گزشتہ تین ماہ سے سری لنکن حکام کے ساتھ رابطے میں تھی۔ وفاقی وزیرداخلہ نے قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون پر سری لنکن حکومت اور ہائی کمشنر کاشکریہ ادا کیا۔