امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران وینزویلا نہیں کہ ہم ایک دن میں جائیں اور فتح سمیٹ کر واپس آئیں، یہاں صورتحال مختلف ہے۔ ہم چاہیں تو جوہری مواد ایران سے نکال کر لا سکتے ہیں۔ لیکن اس کی ضرورت نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جلد جان لیں گے کہ ڈیل کیسی ہے۔ ایک بات واضح ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکے گا۔ آبنائے ہرمز کو فوری کھول دیا جائے گا۔ ایرانی سپریم لیڈر سے ملنے کی خواہش نہیں لیکن معاہدے کیلئے ملنا پڑا تو میرے کیلئے اعزاز کی بات ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ راستہ کوئی بھی ہو ہم کامیاب ہوں گے، یا تو مذاکرات کے ذریعے یا پھر فوجی کارروائی کے ذریعے کامیاب ہوں گے۔ میں دیکھنا چاہوں گا کہ آیا ہم کوئی معاہدہ کر سکتے ہیں یا نہیں۔ ایران کےساتھ تنازع میں ہرصورت فتح ہماری ہوگی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران کی قیادت، نیوی، فضائیہ ختم کردی، ایران کےپاس کوئی لیڈرشپ ہیں ،نہ کوئی جنرنلز ہیں، یقین ہےکہ لبنان میں امن ہوجائے گا۔ لبنان کی صورتحال پرنظررکھنی ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران ہمارے فوجیوں کوقتل کرکے گا توجنگ میں واپسی کی وجہ ہوسکتی ہے، ایران سےمعاہدے کے نکات جلد سامنےآجائیں گے ، ہم خلاسےایرانی جوہری مقامات کی نگرانی کررہے ہیں۔ جوبھی ایرانی جوہری مقامات کےقریب پہنچے گاہم اس سےنمٹیں گے۔
امریکی صدر کے مطابق بھارت کے ساتھ تجارتی ڈیل جلدممکن ہے، بھارت نے ہم سے فائدہ اٹھایا اس کے ذمہ دار بھی ہم خود ہیں، امریکامیں بےوقوف لوگ بیٹھے تھےاس لیے بھارت نے فائدہ اٹھایا، بھارت نے بہت ٹیرف لگائے اور یہاں کچھ بنایا بھی نہیں۔





















