پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے نئی تاریخ رقم ہوگئی۔ مارکیٹ پہلی بار 83 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق شرح سود میں کمی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اس ہفتے نئی تاریخ رقم ہوگئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 2 ہزار 239 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ میں پہلی بار تیراسی ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کیا۔
ایک ہفتے میں ہنڈریڈ انڈیکس پونے تین فیصد اضافے سے 83 ہزار 531 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا، مارکیٹ میں 80.5 ارب روپے مالیت کے پونے دو ارب شیئرز کا کاروبار ہوا۔ ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 226 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کپیٹلائزیشن10ہزار653ارب روپے سے بڑھ کر 10 ہزار 879 ارب روپے پر پہنچ گئی۔