پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے جارہاہے جس کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی کو سخت کرنے کیلئے فوج کو طلب کر لیاگیا ہے اسی سلسلے میں خیبرپختون خوا سے بھی فوجی دستے روانہ ہو چکے ہیں ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انتشارپسندوں کےعقب میں خیبرپختونخواسے فوجی دستے روانہ ہو چکے ہیں ،ایس سی اوسمٹ کےموقع پرکسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائےگی،انتشاریوں اورمسلح جھتےکا دونوں اطراف سےگھیرا تنگ کردیا گیاہے ، سیکیورٹی اقدامات شہریوں کی سلامتی اورتحفظ کویقینی بنانےکیلئےکئےجارہےہیں۔