پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔
جمعرات کو متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آغاز ہوگیا ہے اور شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں گروپ اے کی ٹیموں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ ہوا۔
لازمی پڑھیں۔ ڈیانا بیگ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران انجری کا شکار ہوگئیں
گرین شرٹس نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔
قومی ویمنز ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں صرف 116 رنز بنا سکی اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، کپتان فاطمہ ثنا 30 اور ندا ڈار 23 بنا کر نمایاں بیٹرز رہیں۔
ہدف کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ اوورز میں صرف 85 رنز بنا سکی جبکہ پاکستانی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے ہدف کا دفاع کیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے سعدیہ اقبال 3 جبکہ کپتان فاطمہ ثنا، اومیما سہیل اور نشرا سندھو نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
قومی ٹیم ایونٹ میں اپنے اگلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف 6 اکتوبر کو مدمقابل ہوگی۔