پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور میں چھ روز کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نےدفعہ 144 کےنفاذکا نوٹیفکیشن جاری کردیا،پابندی کا اطلاق آج سے8 اکتوبر تک ہوگا، نوٹیفکیشن کےمطابق امن وامان کےقیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی اجتماع دہشتگردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کاکہنا ہےکہ دفعہ144کےنفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پرکیا گیا،ہرقسم کےسیاسی اجتماع، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی ۔