پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے کی کمی کے بعد 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے کی کمی کے بعد 277 روپے 69 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 4 پیسے بڑھ کر 279 روپے 88 پیسے ہوگئی ہے۔
منگل کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔