مولانا فضل الرحمان سےملاقات کےبعد سینیٹرعرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 12 جولائی کا فیصلہ آئین اور قانون سے متصادم ہے،تین دن کو پندرہ دن کرنے کا فیصلہ درست نہیں،ترمیم کا تعلق نہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سےہےنہ جسٹس منصورعلی شاہ سےہے، آئینی ترمیم کا کسی سے تعلق نہیں ہے ۔
سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ کنٹینرز لگانا درست نہیں احتجاج کرنے والے چند روز صبرکرلیں ،کیا ضروری ہے پاکستان میں جب بھی کوئی اچھا کام ہو تو مظاہرے کریں،ان دنوں یہ ایکسرسائز چھوڑ دیں مظاہرے نہ کریں،مولانا فضل الرحمان سےغیرسیاسی رشتہ ہےان سے طویل ملاقات ہوئی،آج کوئی ایسی بڑی خبرنہیں آئینی ترمیم اورسیاسی رابطوں پر بات ہوئی، مولانا فضل الرحمان آئینی عدالت کے حامی ہیں،مولانا فضل الرحمان ججزتقرری کے حوالے سے ترمیم سےبھی اختلاف نہیں رکھتے،مولانا ایسا مسودہ چاہتےہیں جو بنیادی حقوق سےمتصادم نہ ہوآزادی پرقدغن نہ ہو،آنے والے ایک دو ہفتوں میں معاملات واضع ہوجائیں گے۔