ایس آئی ایف سی کی معاونت سے اے ڈی بی کی خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کے لیے خطیر رقم کی منظوری دیدی۔
ایس آئی ایف سی کےتعاون سےایشین ڈویلپمینٹ بینک (اے ڈی بی) نےپاکستان کےصوبہ خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کے لیے 320 ملین ڈالر کی رقم کی منظوری دےدی ہے، خیبرپختونخواہ میں سڑکوں کی بحالی سےدیہی علاقوں میں محفوظ اور بلا تعطل رابطہ بحال ہو سکے گا۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سےاس رقم کے ذریعے خیبرپختونخوا رورل روڈزڈویلپمنٹ پراجیکٹ صوبے میں تقریباً 900 کلومیٹرسیلاب سے متاثرہ دیہی سڑکوں کو اپ گریڈ کرے گا۔
اس منصوبےمیں موسمیاتی اثرات سےمحفوظ ڈیزائن اورپائیدارسڑکوں کی تعمیر کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
یہ منصوبہ حکومت کوطویل مدتی پائیدارحل کی تیاری میں مدد کرنے کے لیےتکنیکی اورمالی معاونت فراہم کرے گا جس سے صوبے کےروڈ نیٹ ورک کی پائیداری میں اضافہ ہوگا۔
یہ اہم منصوبہ وقت کی بچت سمیت نقل وحمل کےاخراجات کو کم کرے گا اور خیبر پختونخوا کے لاکھوں باشندوں کے لیے اقتصادی مواقع تک رسائی میں اہم کردار کا حامل ہوگا۔
اس کے علاوہ اس منصوبے کےتحت صوبے بھرمیں لینڈ سلائیڈنگ سےمتاثرہ سڑکوں کی نشاندہی کر کے ان کی پائیدار تعمیر کا آغاز بھی کیا جائے گا۔
ایس آئی ایف سی کےتعاون سے پائیدارانفراسٹرکچر کی تعمیرپاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کا ایک اہم جز ہے۔