دیر میں عوام کی جانب سے پاک فوج،فرنٹیئر کورخیبرپختونخوا نارتھ اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔
دیرکےعلاقہ لعل قلعہ میدان میں منعقدہ ریلی میں مقامی عوام،علاقہ مشران،نوجوانوں،طلباء و طالبات، علماء اورسیاسی نمائندگان سمیت زندگی کےمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے شرکت کی۔
شرکاء نے پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔جن پر امن کے لئے قربانیاں دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا، شرکاء کی جانب سے پاک فوج اور دیگرسیکیورٹی اداروں کے حق میں نعرہ بازی بھی کی گئی۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئےشرکاء نےکہاکہ دیر میں امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے تمام سیکیورٹی ادارےمتحرک ہیں،اورعوام سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ امن کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔