مقبوضہ کشمیرمیں مودی کی جانب سے الیکشن کے ڈرامے کے خلاف آزاد کشمیر میں احتجاج کیا گیا۔
تمام حریت پسند لیڈروں اور کارکنوں کو یا تو جیل میں ڈال دیا گیا ہے یا پھر نظربند کر دیا گیا ہے۔اسی دھوکے اور الیکشن کے ڈرامے کے حوالے سے آزاد کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں
احتجاجی مظاہرے میں شرکاء نے مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی،شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے نام نہاد انتخابات کی شدید مذمت کی۔
شرکاء نےاقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے،شرکاء نےکشمیر پر قابض بھارتی فوج کی جانب سے حریت قیادت اور تحریک آزادی کے رہنماؤں کے خلاف درج کیے گئے غیر منصفانہ مقدمات کی بھی مذمت کی،احتجاجی ریلی کے شرکاء نےجیل میں غیرقانونی طور پر قید حریت رہنماؤں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔
بی جےپی مقبوضہ وادی میں پرچارکررہی ہے کہ اس نے دہشت گردی ختم کر کے وادی میں امن بحال کردیا ہےلیکن حقیقت اس کے برعکس ہے،مقبوضہ کشمیر کے عوام کسی صورت اپنے حق خود اختیاریت کا سودا نہیں کرسکتے اور وہ آخری دم تک اپنی آزادی کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے