وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور انہیں جے یو آئی کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے۔محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان اور عبدالغفور حیدری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں خدمات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک زیرک، مدبر اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں، جن کی قیادت میں جے یو آئی نے اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت اور پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات ہیں اور ان کا سیاست میں بلند مقام ہے۔