وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ معاشی خوشحالی اور ترقی کا سفر شروع کردیا ہےآرمی چیف نے آئی ایم ایف پروگرام دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے لندن سے پاکستان روانگی سے قبل سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی خوشحالی اورترقی کاسفرشروع کردیاہے،سب ملکرپاکستان کوترقی یافتہ بنائیں گے،عالمی ادارےبھی مان رہےہیں کہ پاکستان بہتری کی طرف جارہا ہے، عسکری قیادت حکومت کیساتھ ملکرپاکستان کیلئےکام کررہی ہے۔
لندن میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سب کو ملکر پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے، آرمی چیف نے آئی ایم ایف پروگرام دلوانےمیں اہم کرداراداکیا ہے، آرمی چیف خصوصی طور پر برادر ملک گئے،آئی ایم ایف پروگرام پرقائل کیا،اب پاکستان میں انتشارکی سیاست کی گنجائش نہیں ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں امت مسلمہ اورپاکستانیوں کےجذبات کی ترجمانی کی ہے،اقوام متحدہ میں تقریرکوسب نےسراہا،جس پرشکرگزارہوں،عام آدمی کوریلیف دینےکیلئےکام کررہےہیں،مہنگائی میں کمی آئی ہے،اب عام آدمی کے بجائے اشرافیہ کو قربانی دینا ہوگی۔