توشہ خانہ 2کیس میں بانی پی ٹی آئی،بشری بی بی کی ضمانت خارج ،2 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
توشہ خانہ 2کیس کیس کی سماعت راولپنڈی عدالت میں ہوئی،سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی،ایف آئی اےپراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اپنی ٹیم کے ساتھ پیش ہوئے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی وکالت بیرسٹر سلمان صفدر نےکی۔
ایف آئی اےپراسیکیوشن وکیل نےکہا بانی پی ٹی آئی نےسعودی عرب سےملنےوالا 7 کروڑمالیت کا قیمتی سیٹ29 لاکھ میں حاصل کیا،نیب نےفارن آفس کےذریعے سعودی عرب سےبلغاری سیٹ کی اصل قیمت حاصل کرلی ہے،اس سیٹ میں نیکلیس،ایئررنگز، بریسلٹس اور انگوٹھی شامل ہیں،بطوروزیراعظم بانی پی ٹی آئی نےقیمتی سیٹ کی مارکیٹ قیمت 58 لاکھ روپے لگوائی،بانی پی ٹی آئی نے ریاست کو ملنے والے تحفے کو توشہ خانہ میں جمع کرائے بغیر اپنے پاس رکھ لیا،بانی پی ٹی آئی نے اپنے آفس سیکرٹری انعام شاہ کے ذریعے بلغاری سیٹ کی قیمت لگوائی،انعام شاہ اور توشہ خانے کے اہلکار نے اس عمل کی تصدیق کردی ہے،بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف کیس ثابت شدہ ہےضمانت کی درخواست خارج کی جائے۔
وکیل صفائی سلمان صفدر نےکہا توشہ خانہ 2 کیس پہلے ریفرنس سے ملتا جلتا کیس ہے،پہلے اور اس ریفرنس میں ایک جیسےالزمات ایک جیسے وعدہ معاف گواہ ہیں،دونوں مقدمات میں ملزمان بھی ایک جیسے ہیں،سپریم کورٹ کےنیب ترامیم بحالی فیصلےکےبعد اس کیس کو ختم ہونا چاہیے،پہلےنیب سے اسپیشل جج سینٹرل کو کیس منتقل ہوا لیکن بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ضمانت نہیں ملی، عدالت سے درخواست کرتے ہیں ضمانت منظور کی جائے۔
عدالت نےدونوں فریقین کے تفصیلی دلائل سننےکے بعد فیصلہ محفوظ کیا،عدالت نےکچھ دیر بعد فیصلہ سناتےہوئےبانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کردی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر 2 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔