پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو آج طلب کرلیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو آج طلب کرلیا۔
وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کو ضمانت کے باوجود جیل کے سامنے سے اٹھایا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں بھی صاف نظر آرہا ہے۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں اب وزیر اعلیٰ سے پوچھیں گے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور 5 بجے تک کسی وقت پیش ہوجائیں میں عدالت میں موجود ہوں۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کو ضمانت کے باوجود جیل کے سامنے سے اٹھایا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں بھی صاف نظر آرہا ہے۔