نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد محمد حسین اور ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اسحاق ڈار اور عراقی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ کشیدگی کو قابو میں رکھنے اور تناؤ میں کمی ضروری ہے ۔ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لئے مسلسل کوششیں کرنا ہوں گی ۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال کے تناظر میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔
ترکیہ کے ہم منصب ہاکان فیدان سے گفتگو کے دوران بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ فریقین نے امریکی صدر کےجنگ عارضی طورکےاعلان سمیت خطے میں تازہ ترین پیشرفت کا جائزہ لیا۔اسحاق ڈار نےخطےاوراس سےباہر امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے سفارتی تعاون جاری رکھنے زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی صورتحال پرقریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔





















