سرگودھا میں تھانہ کوٹ مومن کے اے ایس آئی نے ساتھی سمیت میٹرک کی طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےآئی جی پنجاب سےرپورٹ طلب کرلی۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ کوٹ مومن میں درج کرلیاگیا۔مقدمے کے مطابق کوٹ مومن پولیس نے کچھ روز قبل طالبہ کے والد کو ایک کیس میں گرفتار کیا۔۔ اے ایس آئی نے تھانے میں طالبہ کا نمبر لیا اور رابطہ رکھا۔ ہفتے کے روز اے ایس آئی کے ساتھی نے کیس کے سلسلے میں بلایا اور مین روڈ سے زبردستی گاڑی میں بٹھادیا۔۔ اور معظم آباد روڈ پر گھر میں لےجاکر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
کچھ دیر بعد اے ایس آئی بھی وہاں پہنچا اور اس نے بھی طالبہ سے زیادتی کی۔ زیادتی کے بعد ملزمان طالبہ کو رات گئے کزن کے گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگئے,سرگودھا تھانہ کوٹمومن پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
گرفتار اے ایس آئی کو معطل کردیا گیا،اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔۔