اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے ایران یا مشرق وسطیٰ میں کوئی بھی ہمارے لمبے ہاتھوں کی پہنچ سے دور نہیں ۔ ہمیں آنے والے دنوں میں اہم چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہم یرغمالیوں کی واپسی کو یقینی بنائیں گے۔
قوم سے خطاب میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حسن نصراللہ کو قتل کرنے کا حکم میں نے دیا تھا۔ حزب اللہ سربراہ کا قتل ایک تاریخی موڑ ہے جو مشرق وسطیٰ میں طاقت کے توازن کو بدل سکتا ہے ۔ ہم مل کر لڑیں گے اور جیتیں گے۔
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کا ایک بار پھر اسرائیل کا بھرپور دفاع جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ حسن نصر اللہ کے خاتمے کو منصفانہ اقدام قرار دے دیا ۔ کہا حزب اللہ قائد کی موت کے بعد انصاف کا عمل پورا ہوگیا ۔ یہ ہزاروں امریکیوں، اسرائیلیوں اور لبنانی شہریوں کیلئے انصاف کا ایک اقدام ہے ۔ اب غزہ اور لبنان میں جنگ بندی ہونی چاہیئے ۔ جوبائیڈن کا کہنا تھا مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کے خطرات کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔