بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی ہوگئی۔
ہفتہ کو احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی جس کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے آخری گواہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب و تفتیشی آفیسر میاں عمر ندیم پرجرح کی۔
پراسیکیوٹر جنرل نیب مظفر عباسی نے کہا کہ نیب کے گواہ آج 26 ویں مرتبہ عدالت حاضر ہوئے لیکن وکلائے صفائی کی جرح مکمل نہ ہوسکی، وکیل صفائی جان بوجھ کرمقدمہ کوالتوا دے رہے ہیں اور ایسے سوالات پوچھےجارہے ہیں جن کا ریفرنس سے کوئی تعلق نہیں۔
عدالت نے مزید سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی جبکہ عثمان گل ایڈووکیٹ نیب کے گواہ پر جرح جاری رکھیں گے ۔