لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے نئے سربراہ کا اعلان کر دیا گیا۔
حزب اللہ کی جانب سے سربراہ حسن نصر اللہ کی اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے جاری پیغام میں حسن نصر اللہ کی شہادت کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی ، نصراللہ کے قتل سے مزاحمت کو تقویت ملے گی۔
حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ کی جانب سے نئے سربراہ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔
حزب اللہ نے سینیئر رہنما نعیم قاسم کو عبوری سربراہ مقرر کیا ہے اور وہ نئے سربراہ کے انتخاب تک حزب اللہ کے معاملات سنبھال لیں گے۔
ترجمان حزب اللہ کے مطابق ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا سربراہ منتخب کیے جانے کا قوی امکان ہے وہ حسن نصراللہ شہید کے خالہ زاد بھائی اور داماد ہیں۔