عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے بیروت پر طاقتور میزائلوں سے فضائی حملےکیے، اسرائیل کا حزب اللہ کے ہیڈاکوارٹر پرحملے کے نتیجے میں 2 شہید ،76 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے بیروت پر طاقتور میزائلوں سے فضائی حملےکیے ہیں اسرائیلی فوج نے ائیرپورٹ روڈ پر مخصوص عمارت کو نشانہ بنایا ہے اسرائیلی طیاروں نے البرج عمارت پر دس میزائل داغے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق F-35 طیاروں کے ذریعے بیروت کے جنوبی علاقے پر حملہ کیا ہے،اسرائیلی حملے میں 6عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں، بمباری کا اصل ہدف حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ تھےاسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ محفوظ رہے۔
لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی کی کوششوں کی پرواہ نہیں ہے، بیروت پر اسرائیلی حملہ افسوسناک ہے،اسرائیل مسلسل عالمی دباؤ نظر انداز کررہا ہے۔
اسرائیل کے لبان پر حملے کے متعلق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حزب اللہ ہیڈکوارٹر پر حملے کی پیشگی اطلاع نہیں دی تھی،حزب اللہ ہیڈکوارٹر پر حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے۔