سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے امیدوارعلی گوہر بلوچ کی حلقہ این اے 97 تاندیانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق نظرثانی درخواست خارج کر دی ۔
جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم اختر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے وکیل کو درخواست گزار سے مشورہ لینے کی ہدایت دی تھی ۔ وقفے کے بعد وکیل نے عدالت سے میرٹ پر فیصلہ کرنے کی استدعا کر دی ۔ دو رکنی بینچ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے نظرثانی درخواست خارج کر دی ۔