لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو نیا سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا،وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کی تعیناتی 2 سال 3 ماہ کے لئے ہوگی،نئے سیکرٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل محمد علی یکم اکتوبر کو اپنا منصب سنبھالیں گے،
لیفٹینٹ جنرل محمد علی کی تقرری 31 دسمبر 2026ء تک کی گئی ہے۔