طاقتور سمندری طوفان ہیلین امریکی ریاست فلوریڈا کےساحل سے ٹکرا گیا,مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔
سمندری طوفان کے باعث فلوریڈا کے شہروں ٹمپا اور ہالی ووڈ میں طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے،سڑکیں سیلاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔طوفان ہیلین کی وجہ سے دوسو پچیس کلومیٹرفی گھنٹا کےحساب سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
سمندری طوفان ہیلن اب کیٹگری فور سے کیٹگری ٹو کےطوفان میں میں تبدیل ہوگیا ہے۔حکام نے شہروں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔